سوات کی خبریں 3/1/2015

Swat

Swat

اللہ باران رحمت برسااورہمارے بڑے اور چھوٹے گناہ معاف کردے ،سوات سمیت ملک بھر میں امن بحال کرے ،کثیر تعداد میںلوگوں

سوات(جی پی آئی)یا اللہ باران رحمت برسااورہمارے بڑے اور چھوٹے گناہ معاف کردے ،سوات سمیت ملک بھر میں امن بحال کرے ،کثیر تعداد میںلوگوں نے باران رحمت کیلئے جمعہ کے روز گراسی گرائونڈ میںنماز استسقاء ادا کی، اجتماعی دعابھی کی ،لوگ گڑ گڑاکر روتے رہیں،سخت سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صبح 9:30بجے گراسی گرائونڈ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی جس کے بعد اجتماعی دعامانگی جبکہ اس موقع پرلوگ گڑ گڑا کر روتے رہیں ،ملک میں امن ومان کی بحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،نماز کے وقت پاک آرمی اور پولیس کی بھاری نفری بھی ڈیوٹی پرتعینات کی گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمود خالد نے کہا ہے

سوات(جی پی آئی)پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمود خالد نے کہا ہے کہ گیس بجلی لوڈشیڈنگ،پانی بحران ،مہنگائی ،بیروزگاری،غربت اوردیگرمسائل نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے مگردوسری جانب حکومت عوام کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہی ہے ،عوام پر امید تھے کہ نیاسال ان کیلئے خوشی کی نوید لے کر آئے گا مگر نئے سال کے آنے پر بھی حکومت نے ان کیلئے کسی قسم کے ریلیف کا اعلان نہ کرکے انہیں مایوس کردیا جو ایک قابل افسوس امر ہے،میڈیا ے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سواتی عوام کو بیک وقت کئی قسم کے مسائل اورمشکلات کا سامنا ہے جسے دور کرنے کیلئے وہ باربار حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام سے اپیلیں اورمطالبات کررہے ہیںمگر ابھی تک کسی نے اس طرف توجہ دینے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی ہے ،حکومت کی اسی لاپرواہی اورغفلت کا نتیجہ ہے کہ لوگوں کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہاہے مگر حکومت کو اس کا کوئی احسا نہیں،انہوںنے کہاکہ انصاف کے نعرے لگانے والوں نے بھی عوام کو مایوس کردیا کیونکہ اس طرف سے بھی عوام کیساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مرکزی حکومت بھی عوامی مسائل دورکرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،انہوںنے کہاکہ وقت کا تقاضاہے کہ پختون قوم ایک پلیٹ فارم پر متحدہوکر اپنے مسائل کے حل اورحقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہدکرے۔