عوامی تحریک کےکارکنوں کی اسلام آباد داخلے کی کوشش

Awami Tahrik

Awami Tahrik

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے راول پنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کورال چوک اور فیض آباد کے قریب پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنان میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

جس میں پولی پر پتھرائو کیا گیا جبکہ پولیس نے شیلنگ کی جس کے باعث کئی افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے کارکنان پر لاٹھی چارج کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔