عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا واپس کینیڈا جانے کا فیصلہ

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پہلے دھرنا لپیٹا، پھر محرم کے احترام میں وقفے کا اعلان کیا اور اب بیرون ملک روانگی، عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری محرم کے ایام یورپ اور شمالی امریکا میں گزاریں گے۔

عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے پہلے اسلام آباد سے دھرنا لپیٹا، شہروں شہروں پھیلانے کی باتیں کی، پیچھے ہٹنے لگے اور محرم کے احترام میں وقفے کااعلان کیا۔ اس دوران نہ دھرنا ہو گا نہ جلسے ہوں گے اور اب خبر آئی ہے کہ علامہ طاہر القادری اسی وقفے کو استعمال میں لانے کے لیے یورپ اور کینیڈا کا دورہ کریں گے۔ طاہر القادری کی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ وہ محرم الحرام کے دوران یورپ اور شمالی امریکا کا دورہ کریں گے، اس دوران کینیڈا میں اپنے گھر بھی جائیں گے۔

دورے کا مقصد ایک طرف دھرنے کے اگلے مرحلے کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے تو ساتھ ہی بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کرنا ہے جو اس مہم میں انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔ طاہر القادری نے 23نومبر کو بھکر میں جلسے کااعلان کر رکھا ہے اور پارٹی عہدیداروں کے مطابق وہ اس سے پہلے وطن واپس آجائیں گے۔