عوامی تحریک، پی ٹی آئی احتجاج، ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

Hospitals

Hospitals

راولپنڈی (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے احتجاج ،تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا،عملہ کی اضافی ڈیوٹیوں کے علاوہ ایمبولینسوں کو بھی تیاررہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ صوبائی حکام کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی کے الائیڈ ہاسپٹلز میں شامل بے نظیر،ہولی فیملی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

شعبہ ایمرجنسی میں اضافی عملہ کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں،اضافی بستروں اور دیگر سازوسامان کابندوبست بھی کرلیاگیاہے جبکہ شعبہ سرجری اور میڈیسن کے سینئر طبی ماہرین کو بھی آن کال رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی حکام سے رابطہ میں رہیں اور ہسپتالوں میں تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔