لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے موقع پر عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑتے ہوئے لاہور ائیر پورٹ کی حدود میں داخل ہو چکی ہے۔
اس وقت کارکن حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کر رہے ہیں۔ پولیس اور کارکنوں کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اہلکار بغیر اجازت عوامی تحریک کے کارکنوں کیخلاف کوئی اقدام نہ اٹھائیں۔