اعوان ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ ایک قدم اور آگے ۔ویگن سٹاپوں پر مسافروں کے بیٹھنے کے لئے سیٹیں لگادیں

ملکہ(زاہد مصطفی اعوان ) اعوان ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ ایک قدم اور آگے ۔ویگن سٹاپوں پر مسافروں کے بیٹھنے کے لئے سیٹیں لگادیں ۔ملک شہزاد اعوان نے باقاعدہ افتتاح کیا ۔تفصیل کے مطابق اعوان ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ جو گزشتہ بارہ سالوں سے ملکہ اور اہلیان ملکہ کی خدمت میں پیش پیش ہے اور فلاحی کاموں میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔

اعوان ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کا ایک اور انقلابی قدم سامنے آیا ہے ۔گزشتہ پراجیکٹ میں ملکہ میں گلی محلوں میں چوکوں کو اپنی افادیت کے مطابق ناموں سے منسوب کیا گیا تھا ۔اب اعوان ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ نے اپنے منصوبوں کی مذید تکمیل کرتے ہوئے ملکہ کے نزدیکی ویگن سٹاپوں پر مسافروں کے بیٹھنے کے لئے سٹینڈ لگا دیئے ہیں ۔جنھیں علاقہ بھر کے عوام نے سراہا ہے ۔مسافروں کے لئے بنائے گئے ویگن سٹینڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

اس سادہ مگر پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی ملک شہزاد اعوان آف ڈنمارک تھے جنھوں نے فیتہ کاٹ کر ویگن سٹینڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔اور دعا کی ۔ اعوان ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کے امیر محمد عنصر ۔محمد اخلاق اعوان ۔افضال احمد خاں ۔اور اعوان یوتھ ونگ ملکہ کے صدر محمد اشفاق بٹر کے علاوہ معروف سیاسی و سماجی رہنما اظہر اقبا ل اعوان بھی موجو د تھے۔

Awan Trust

Awan Trust