اعوان یوتھ ونگ ملکہ کا اجلاس ،ملکہ قبرستان کی صفائی کا کام اتوار صبع 8بجے شروع کیا جائے گا

ملکہ (راجہ آفتاب احمد زاہد مصطفی اعوان) اعوان یوتھ ونگ ملکہ کا اجلاس ،ملکہ قبرستان کی صفائی کا کام اتوار صبع 8بجے شروع کیا جائے گا۔ سانخہ روالپنڈی میں شہید ہونے والوں کے دعائے مغفرت۔ تفصیل کے مطابق اعوان یوتھ ونگ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر اعوان یوتھ ونگ ملکہ ملک اشفاق اعوان منعقد ہوا، اجلاس حافظ ذکاء اللہ کے ڈیرہ پر منعقد ہوا۔تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوا۔ اس کے بعد ملکہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور فوری طور پر جن منصوبوں پر کام کی ضرورت ہے اس پر لائخہ عمل تیار کیا گیا۔

اعوان یوتھ ونگ ملکہ نے24نومبر بروز اتوار صبع آٹھ بجے ملکہ قبرستان کی باقاعدہ صفائی مہم کے آغاز کا اعلان کیا ۔اور ملکہ قبرستان میں اگی ہو ئی جڑی بوٹیوں کے خاتمہ تک مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر بلڈ بنک کمیٹی اور تدفین کمیٹی کا بھی اعلان کیا گیا تدفین کمیٹی کے انچارج ملک ظفر اقبال ہوں گے۔جبکہ ماہانہ میٹینگ ہر مہینے کے پہلے جمعہ کو ہو ا کرے گی۔

اجلاس کے اختتام پر
اعوان یوتھ ونگ ملکہ نے سانخہ راولپنڈی کے خلاف قراد داد مذمت پیش کی اور حکومت پاکستان سے مطا لبہ کیا کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔اجلاس کے اختتام پر سانخہ راولپنڈی میں شہید ہونے والے علماء کرام اور طالبعلموں کی روح کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔