آواران: پولیس کی کارروائی، لیویز اہلکار اور پولیو ورکرز بازیاب

Awaran

Awaran

آواران (جیوڈیسک) آواران میں پولیس نے کارروائی کر کے اغوا کئے گئے 4 لیویز اہلکاروں اور 2 پولیو ورکرز کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر آواران کے علاقے ‘قاسمی جو’ میں چھاپہ مارا گیا اور لیویز کے چار اہلکاروں اور دو پولیو ورکرز کو بازیاب کرالیا گیا، تاہم اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔