صدارتی ایوارڈ یافتہ غیور اختر کی چوتھی برسی آج منائی جائیگی

Ghayyur Akhtar

Ghayyur Akhtar

لاہور (جیوڈیسک) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار غیور اختر کی چوتھی برسی آج منائی جائیگی۔ غیور اختر نے کیریئر کا آغاز تھیٹرسے کیا بعدازاں ریڈیو میں ڈرامے کرنے کے بعد ٹی وی ڈراموں میں ثانوی کردار ادا کئے۔

غیور اختر کو ڈرامہ سیریل سونا چاندی نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ مذکورہ ڈرامے میں انکا تکیہ کلام او ہو ہو زبان زد عام ہوا۔

ان کے مشہورٹی وی ڈراموں میں سوناچاندی، خواجہ اینڈ سنز، راہیں، پت جھڑ، وارث، باؤٹرین، عینک والا جن، جھوک سیال، ہواپہ رقص، فری ہٹ، گھر آیا میرا پردیسی، افسر بیکار خاص اور ستارہ شامل ہیں جبکہ فلموں میں محبت، اصلی تے نقلی، ڈائریکٹ حوالدار کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔