اولیاء کرام نے برصغیر پاک و ہند میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے کام کیا، انتصار الحسن شاہ

گجرات : اولیاء کرام نے برصغیر پاک و ہند میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے کام کیا، ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ نے گزشتہ روز چھالے شریف میں عرس مبارک کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ، اگر ہم اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے ہمیں محبت ، اخوت اور پیارا کا درس دیا۔

ہمیں چاہیے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کریں ، آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف خدمت خلق کیلئے کوشاں ہے ، اس آستانہ میں ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کام ہوا ہے ، تا کہ دین کا کام تیزی سے فروغ پائے ، پیر سید نصیب علی شاہ نے اپنی تعلیمات میں عوام کو محبت و اخوت کا درس دیا اور اس علاقہ میں اسلام کی تعلیمات کو پروان چڑھایا ، ہم اپنے بزرگوں کی تعلیمات کے مطابق عوام الناس کی خدمت کر رہے ہیں ، وہ گزشتہ روز آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف کے عرس مبار ک کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مریدین اسلام پر مکمل طو رپر عمل نہیں کرینگے وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔

پیر کا کام مریدوں کی اصلاح کرنا ہے اور ہم اس مشن پر کام کر رہے ہیں ، اور آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پر اس سلسلہ میں عظیم الشان مدرسہ بھی کام کر رہا ہے ، جس میں بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے روشناس کروایا جاتا ہے ، عرس مبارک میں ملک بھر سے علمائے کرام ، مشائخ عظائم اور پیران کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، عرس کی تقریبات دو دن جاری رہیں ، جن کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ نے کیں جبکہ ان کے ہمراہ صاحبزادہ پیر سید ابرار الحسن شاہ ، اور صاحبزادہ پیر سید اسرار الحسن شاہ کی نگرانی میں مریدین و عقیدت مندوں نے منظم انداز میں انتظامات کیے۔” اس موقع پر خصوصی خطاب حضرت علامہ پیر سید ولایت شاہ ، پیر سید شمس الرحمن مشہدی اور مفتی اقبال چشتی نے خطاب کیا اور اولیاء کرام اور بزرگانِ دین کی تعلیمات پر روشنی ڈالی ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری علی اکبر نعیمی نے حاصل کیا ، ممتاز ثناء خوانِ رسول محمد علی سجن ، عثمان قادری ، مشتاق رسول اور ریحان روفی نے ہدیہ نعت پیش کیا ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ، پیر سید رضی العباس شاہ ، ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ ، نوابزادہ حیدر مہدی ، پیر سید عمر علی شاہ و دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی ، عر س کی تقریبات دو دن جاری رہیں ، شدید سردی کے باوجود عقیدت مندوں نے بھرپور حاضری دی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، پیر سید انتصار الحسن شاہ نے مریدین کی دستار بندی بھی کی اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔