لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع نے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمہ ایان علی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کر لی۔
جسٹس عبدالسمیع نے کیس کی سماعت شروع کی توایان علی کے وکیل سردار خرم لطیف کھوسہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ ایان علی کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔
آیان علی کیس کی ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوسکی حب کہ معاملہ کوسیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، البتہ ایان علی بے قصور ہے لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
جسٹس عبدالسمیع نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 26 جون کو کسٹم حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔