کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو 23 جون تک نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ڈالر بیرون ملک منتقل کے مقدمہ میںملوث ماڈل ایان علی کے وکیل کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اورڈی جی امیگریشن کو 23 جون تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا۔
ماڈل کانام سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا لیکن گزشتہ روز ماڈل جب بیرون ملک جانے کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچی تو امیگریشن حکام نے بتایا کہ ان کانام دوبارہ ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے لہذا وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتی۔ مذکورہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔