آیت اللہ علی العظمیٰ خامنہ صحت یاب پروسٹیٹ سرجری کے بعد چہل قدمی

Ayatollah Ali Khamenei

Ayatollah Ali Khamenei

تہران (جیوڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی العظمیٰ خامنہ نے ایک ماہ قبل پروسٹیٹ کی سرجری کے بعد چہل قدمی کی ہے۔ سپریم لیڈر گذشتہ جمعہ کو اپنے گھر سے چہل قدمی کرتے ہوئے باہر نکلے اور ایک پہاڑی علاقے میں بھی دیر تک چلتے رہے، پہاڑی علاقے میں ان کی چہل قدمی کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں کافی حد تک صحت مند اور تندرست دیکھا جا سکتا ہے۔

پہاڑی راستے پر چلتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ سرجری کے بعد کسی اونچے مقام پر یہ میری پہلی چہل قدمی ہے۔ مجھے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا تھا کہ میں تندرست ہونے کے بعد پہاڑی علاقے میں چہل قدمی کروں۔

موسم سرماں آنے سے قبل میں آنے موقع غنیمت سمجھا اور آج میں اس پہاڑی راستے پر چل نکلا ہوں۔ 75 سالہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرجری 08 ستمبر کو ہوئی تھی جس کے بعد ایران کے سرکاری میڈیا میں ان کی صرف تصاویر دیکھی گئی تھیں۔ مبصرین کے خیال میں ایرانی رہ نما خود کو عوام میں صحت مند دکھائی دینے کے لیے اکثر پہاڑی علاقوں میں ورزش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔