ایاز لطیف پلیجو نے آج سندھ میں ہڑتال کی کال واپس لے لی

Ayaz Latif Palijo

Ayaz Latif Palijo

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو سے ان کے گھرپر ملاقات کی، جس میں قومی عوامی تحریک کے صدر نے آج سندھ میں ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کیا۔

رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور نوید جمیل، وسیم اختر اور زبیر احمد خان نے قاسم آباد میں ایاز لطیف پلیجو کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، جس میں مسلم لیگ نون کے رہ نما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ کی شہری آبادی کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کے خلاف ایم کیو ایم جائز مطالبات کر رہی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ ہماری ماں ہے، اس کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں، مسائل کو سندھ کی یکجہتی سے نہ جوڑا جائے، ایم کیو ایم کی تمام باتیں سننے اور یقین دہانیوں کے بعد آج سندھ میں ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کرتے ہیں۔