لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایاز صا دق کو 13 ستمبر تک جواب داخل کر انے کی مہلت دے دی۔ الیکشن ٹریبونل میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت شروع ہوئی۔ عمران خان کے وکلا نے بتایا کہ این اے 122 میں دھاندلی کے ذریعے نتائج کو تبدیل کیا گیا۔
نادرا کے ذریعے انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کروائی جائے۔ سردار ایاز صادق کے وکلا نے استدعا کی کہ انہیں جواب داخل کروانے کیلئے مہلت دی جائے جس پر الیکشن ٹریبونل نے 13 ستمبر تک مہلت دے دی ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست پر خواجہ سعد رفیق اور حامد خان کے وکلا کو 12 ستمبر کے لیے طلب کر لیا ہے۔