مونروویا (جیوڈیسک) مغربی افریقی ملک لائبیریا کی صدر ایلن جونسن سرلیف نے دنیا سے درد بھری اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہ کن ایبولا وائرس کے خلاف باتیں اور منصوبہ بندی کرنے کا وقت گزر گیا، عالمی برادری وائرس کے خلاف بھرپور اقدامات کرے اور ہر ملک اپنی حیثیت کے مطابق مدد کرے۔ ایبولا سے تین ممالک لائبیریا، گنی اور سیرالیون بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں ہلاکتیں ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت جلد ہی نائجیریا کو ایبولا سے فری ملک قرار دے دیگا۔ نائجیریا میں گزشتہ 42 دنوں سے ایبولا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔