کراچی (جیوڈیسک) محکمہ صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت کو یبولا وائرس سے بچائو کے لیے حفاظتی اشیا فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔ محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کو ارسال کئے گئے خط میں ایبو لا وائرس کی ممکنہ پاکستان آمد اور اس سے بچائو کے لئے گائون، کیپس، گلاسسز، ماسک سمیت کئی اشیاء فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سروسسز اسپتال میں آئسولیشن وارڈ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ خط میں احتیاطی اشیا جلد از جلد فراہم کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔