ایبولا پر 3 ماہ میں قابو پایا جا سکتا ہے، اقوام متحدہ پرامید

Aybula Virus

Aybula Virus

نیو یارک (جیوڈیسک) ایبولا کے مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے لیکن زیادہ بہتر معاشرتی آگاہی کی مدد سے اس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

لوگوں کو اب معلوم ہو رہا ہے کہ وائرس کی منتقلی کو روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مریضوں کو الگ رکھا جائے مغربی افریقی ممالک میں ایبولا سے چار ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گنی، لائبیریا اور سیرالیون سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ کے چیف میڈیکل افسر ڈیم سیلی ڈیویز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں ایبولا کے چند کیس سامنے آ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹس پر مسافروں کی سکریننگ کا طریقہ سخت ہے تاہم اس سے جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔