ایبولا وائرس سے متاثر امریکی ڈاکٹر معجزانہ طور پر صحت یاب ہو گیا

American Doctor

American Doctor

اٹلانٹا (جیوڈیسک) امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق 33 سالہ امریکی ڈاکٹر کینٹ برینٹلی کو ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے پر تین ہفتے قبل لائبیریا سے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔

جمعے کو انہیں مکمل صحت یاب قرار دے کر اٹلانٹا کے ایک ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ان کی ہسپتال سے چھٹی کے موقع پر جشن کا سا سماں تھا۔ ڈاکٹر نے گرمجوشی سے ڈاکٹروں اور نرسوں کو گلے لگایا اور دنیا کو یہ دکھا دیا کہ وائرس کا شکار بننے کے ایک ماہ بعد اب وہ کسی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔

لائبیریا میں ایبولا کے خطرے کے پیشِ نظر متعدد علاقے بند پڑے ہیں۔ مغربی افریقی ملکوں میں ایبولا کی وبا پھیلی ہوئی جس کے نتیجے رواں برس مارچ سے اب تک 1350 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔