واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس کی بیماری کے مریضوں کی تعداد تقریباً15 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس ایبولا وائرس سے جمعرات تک 4ہزار877 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک گینیا، لائبیریا اور سرے لیونے میں وائرس ایبولا سے ہونے و الی بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد 15ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 4 ہزار 877 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا آخری اطلاعات ملنے تک جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کی ایبولا کے بارے کانفرنس میں وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات پر غور وخوض جاری ہے۔ یہ کانفرنس بدھ کو شروع ہوئی تھی۔
امریکا نے سیرالیون، لائبیریا اور گینی سے امریکا میں داخل ہونے والے مسافروں پرنئی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔