عیدالضحی سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 40 روپے فی کلو تک اضافہ

Vegetable

Vegetable

کراچی (جیوڈیسک) عید الاضحی کے موقع پر ہرے مصالحے اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے عید منانے والے منڈیوں میں سستے جانور ڈھونڈنے کے بعد اب سبزیوں کی تلاش میں ہیں۔ عید الاضحی کی آمد میں دو روز رہ گئے اس کے ساتھ ہی مارکیٹوں سبزیوں کے دام میں بڑھ گئے۔ ہرا مصالحہ اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے خریدار پریشان ہیں۔ تین روز قبل 60 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 80 سے 100 روپے میں فروخت ہورہا ہے، ہری مرچیں 120 ، لیموں 200 ادرک اور لہسن بھی 200 سے 250 روپے کلو تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

خریداروں کی شکایات پر دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی میں سبزیوں کی قلت ہے اس وجہ سے ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ مہنگائی کا بے قابو جن اب قربانی کے جانوروں کے بعد عید کے پکوانوں پر بھی اثر انداز ہورہا ہے۔ عید الاضحی چٹخارے دار کھانوں کے بغیر ادھوری ہے، لیکن عید سے قبل ہی ہرے مصالحے اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے کھانوں مزہ کچھ کرکرا سا کردیا ہے۔