لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ وماڈل عائشہ عمر کی فلم ’’یلغار‘‘ کی پوسٹ پروڈکشن آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ سوات آپریشن پر بنائی جانے والی اس فلم میں اداکار شان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ایوب کھوسو، اشعر عظیم، آرمینا خان جب کہ پروڈیوسر ڈائریکٹر حسن رانا بھی اہم کردار کر رہے ہیں۔
اداکارہ کی سال رواں میں ’’کراچی سے لاہور‘‘ ریلیز ہوئی جس میں ان کی آواز میں ایک گانا ’’ٹوٹی فروٹی‘‘ بھی شامل تھا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’یلغار‘‘ میں زرمینہ نامی ایک سنجیدہ لڑکی کا کردار ہے جو میرے دیکھنے والوں کے لیے بھی ایک سرپرائز ہوگا۔ اس سے قبل وہ مجھے کامیڈی یا ماڈرن لڑکی کے کردار میں ہی دیکھتے رہے ہیں۔
’’لو میں گم‘‘ اور ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ میں مہمان اداکارہ کے طور پر کیں مگر ’’کراچی سے لاہور‘‘ بطور ہیروئن کے ساتھ گلوکارہ بھی Debut فلم تھی۔ باکس آفس پر اسے بھی اچھا رسپانس ملا ، مگر ’’یلغار‘‘ اس سے بالکل مختلف پروجیکٹ ہے۔
فلم بین اب ہر موڈ کی فلم دیکھ رہے ہیں جس کی واضح مثال سال رواں میں ریلیز ہونے فلموں کی باکس آفس رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے جو روٹین سے ہٹ کر موضوع بنائی گئیں اور ان میں کام کرنے والے فنکاروں کی پرفارمنس کو بھی سراہا گیا۔ عائشہ عمر نے کہا کہ نئے لوگوں کے آنے سے فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان پڑ گئی ہے ،وہ جس طرح سے محنت کر رہے ہیں اس کے نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔
اس سلسلہ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہمیں اسی طرح منفرد موضوعات پر فلمیں زیادہ سے زیادہ بنانا ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ اور گلوکاری کو جاری رکھوں گی۔ انھوں نے بتایا کہ ’’یلغار‘‘ کے علاوہ ایک اور فلم ’’وارٹو‘‘ کا بھی حصہ ہوں، یہ بھی اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد فلم ہوگی۔