ایفی ڈرین کیس، علی موسی، شہاب الدین سمیت 10ملزمان کیخلاف حتمی چالان پیش

Case Drain Ayfy

Case Drain Ayfy

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسی گیلانی،مخدوم شہاب الدین سمیت 10 ملزمان کیخلاف اے این ایف نے حتمی چالان عدالت میں پیش کر دیا۔ ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات عدالت راولپنڈی کے جج ارشد تبسم نے کی۔

اے این ایف پراسیکیوٹر نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی، سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین سمیت 10 ملزمان کیخلاف حتمی چالان عدالت میں پیش کر دیا۔فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزمان میں مقدمے کی نقول تقسیم کی گئیں۔علی موسی گیلانی کے وکیل فیصل چودھری نے اے این ایف پراسیکیوٹر کی جانب سے پیش کیے گئے چالان پر اعتراض اٹھا دیا۔ مقدمے کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔