ایفی ڈرین کیس، یوسف رضا گیلانی، انکی اہلیہ اور بیٹوں کو نوٹس جاری

Case drain ayfy

Case drain ayfy

راولپنڈی (جیوڈیسک) ایفی ڈرین کیس میں عدالت نے یوسف رضا گیلانی، انکی اہلیہ، علی موسی گیلانی، قادر گیلانی کو نوٹس جاری کرتے ہو ئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا ذریعہ آمدن 13 جولائی تک بتائیں۔

انسداد منشیات راولپنڈی کی عدالت میں ایفی ڈرین کیس کی سماعت ہو ئی، دوران سماعت عدالت نے تحریری جواب طلب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ملزمان بتائیں کہ اثاثے کہاں سے بنائے۔ مخدوم شہاب الدین، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت 15 ملزمان کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔