ایفی ڈرین کوٹہ کیس، حنیف عباسی پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی

Ayfy drain

Ayfy drain

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے تاہم حنیف عباسی سمیت چھ ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت راولپنڈی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے کی۔ سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ حنیف عباسی سمیت چھ ملزمان کو چالان کی مزید نقول فراہم کی گئیں۔

تاہم وکلا کی ہڑتال کے باعث حنیف عباسی سمیت دیگر چھ ملزموں پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی جبکہ مقدمے میں نامزد دو ملزموں خواجہ اسد، سلیم شیرازی کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ مقدمے کی سماعت اٹھارہ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔