ایفی ڈرین کوٹہ کیس مقدمے کے مرکزی ملزم توقیر علی خان نے بطور وعدہ معاف گواہ اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کروادیا۔
راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے ملزم توقیرعلی خان نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنا بیان کسی خوف اور لالچ کے بغیر ریکارڈ کرارہے ہیں ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ علی موسی گیلانی کے ساتھ ان کے قریبی مراسم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فارماسیکیوٹیکل کمپنیز کے لیے کوٹہ منظور کروانے کے لیے انہوں نے وزیراعظم ہاوس ملتان فون کیا جبکہ بیرون ملک ایفی ڈرین اسمگلنگ سے ان کا کوئی واسطہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فارماسیکیوٹیکل کمپنیزکوکوٹے منظور کراکے دیتے تھے اور اس کے لیے وزیراعظم ہاوس کو غیرقانونی طور پر استعمال کیا۔