راولپنڈی (جیوڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کو 16 اگست کو پیش ہونے کاسمن جاری کردیاہے۔ انسداد منشیات راولپنڈی کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت جج ارشد محمود تبسم نے کی۔
سابق ایم این اے حنیف عباسی حکم کے باوجودعدالت پیش نہ ہوئے،اِس پرعدالت نے 16 اگست کوپیش ہونے کاسمن جاری کردیا۔ حنیف عباسی پر 500 کلو گرام ایفی ڈرین کا کوٹہ حاصل کرنے کا الزام ہے۔اسی کیس میں دیگر ملزمان خواجہ اسد ،مرزا عبدالرحمان اور سلیم اختر کی ضمانت میں 16 اگست کی توسیع کر دی گئی ہے۔