ایفیڈرین کیس : 2 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا مسترد

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے دو ملزمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل نہ ہونے پراشتہاری قرار دینے کی اے این ایف کی درخواست خارج کردی گئی۔ راولپنڈی کی انسداد منشات عدالت میں ایفڑین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کا چالان مکمل نہ ہونے پر مخدوم شہاب الدین اور علی موسی گیلانی سمیت مقدمے کے دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔ جبکہ مقدمے کے ملزمان علی موسی گیلانی، شہاب الدین کے اثاثے ضبط کئے جانے کی اے این ایف کی کارروائی کی سماعت پیر6 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔