دی ایگز سکول میں آج عظیم الشان درس قرآن منعقد ہو گا

گجرات : آج بروز جمعرات بعد نماز مغرب ایگزا ماڈل سکول نیو شادمان کالونی میں درس قرآن پاک کا آغاز ہو رہا ہے ، جس کی صدارت چوہدری ضیغم ثناء وڑائچ کرینگے ، جبکہ سرپرستی ثناء خوانِ رسول محمد عارف شاہد گوندل کرینگے۔

جبکہ ممتاز عالم دین حضرت علامہ قاری اعجاز احمد فاضل منہاج القرآن درس قرآن دینگے ، یہ درس قرآن ہر ماہ کی پہلی جمعرات کو ایگزا ماڈل سکول میں بعد از نماز مغرب تا عشاء منعقد ہو گا۔