ایجون ٹینس چیمپئن شپ، اینڈی مرے میں پہنچ گئے

London

London

لندن (جیوڈیسک) عالمی نمبردو اینڈی مرے اور دفاعی چیمپئن مارین سلیک ایجون ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ لندن کے کوئنز کلب میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں برطانوی سٹار اینڈی مرے نے فرانسیسی حریف جو ویلفریڈ سونگا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

اینڈی مرے کی فتح کا سکور چار چھ، چھ تین اور چھ دو رہا۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن کروشیا کے مارین سلیک نے آسٹریلیا کے ہیوٹ کو زیر کیا۔مارین سلیک نے آسٹریلوی حریف کے خلاف چھ چار، چار چھ اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔