ایکواڈر میں یکے بعد دیگرے دو زلزلے
Posted on July 12, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Earthquake
ایکواڈر (جیوڈیسک) شمالی علاقہ جات میں دس منٹ کے وقفے سے 5٫9 اور 6٫3 کی شدت کے دو زلزلے رونما ہوئے ہیں۔
امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق ریاست اسمرالدہ کے شہر موزین سے 24 کلو میٹر جنوب میں پہلا زلزلہ آیا جس کے دس منٹ بعد ہی دوسرا زلزلہ رونما ہوا۔
دارالحکومت کویٹو اور ارد گرد کے شہروں میں بھی محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں میں کسی قسم کے جان و مال کے نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com