ایمن الظواہری کا نیا آڈیو پیغام منظرعام پر آ گیا

Ayman Al Zawahiri

Ayman Al Zawahiri

نیویارک (جیوڈیسک) ایمن الظواہری کا نیا آڈیو پیغام منظر عام پر آگیا ہے۔ القاعدہ کے سربراہ نے مصری صدر محمد مرسی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام امریکا پر عائد کر دیا۔ایک غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا نیا آڈیو پیغام عسکریت پسندوں کی ایک ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

ایمن الظواہری نے مصرکے صدر محمد مرسی کی معزولی کی منصوبہ بندی کا الزام امریکا پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سازش میں مصر کی فوج، عیسائیوں اور سیکولر جماعتوں کے علاوہ خلیجی ممالک کابھی ہاتھ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا مصرمیں اخوان المسلمین کی اسلامی حکومت کے قیام سے مطمئن نہیں تھا۔