نیویارک (جیوڈیسک) ایمن الظواہری پاکستان میں القاعدہ کی سرکردہ قیادت کو منظم کرنے میں ناکام رہا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کئی دھڑوں میں تقسیم ہوکر کمزور ہوگئی ہے مگر ختم نہیں ہوئی۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کمزور ہوگئی ہے، ایمن الظواہری القاعدہ کو منظم کرنے میں ناکام رہا ہے، القاعدہ گروپس صرف نظریاتی طور پر ایک دوسرے سے منسلک رہ گئے ہیں، تاہم القاعدہ اب بھی خطرہ بنی ہوئی ہے۔