اینیمیٹڈ فلم وال ای اکیسویں صدی کی بہترین سائنس فکشن قرار

Science Fiction

Science Fiction

برطانوی جریدے نے معروف ہالی وڈ فلم “وال ای” کو 21 ویں صدی کی بہترین سائنس فکشن فلم قرار دے دیا۔ ہالی وڈ ڈائریکٹر اینڈریو سٹانٹن کی زیر نگرانی بننے والی کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم ‘وال ای ‘ کو دو ہزار آٹھ میں امریکی سینما گھروں میں ریلز کیا گیا۔

فلم میں مستقبل کا منظر پیش کیا گیا ہے۔ پوری دنیا کوڑا کرکٹ سے ڈھک جا تی ہے اوریہ ربوٹ ہی انسانیت کی آخری امید بن جاتا ہے۔ برطانوی جریدے واچ کلچر کی رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم ‘وال ای’ ہر لحاظ سے مکمل فلم ہے۔