ملکہ برطانیہ نے شاہی ایسکاٹ گھڑ دوڑ جیت لی۔ برطانیہ کی کانٹی بر کشائر میں ہونے والے گھڑ دوڑ کے مقابلے میں برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے ایسٹیمیٹ نامی چار سالہ گھوڑے نے حصہ لیا۔ پچھلے دو سو سات سال میں پہلی بار کسی شاہی گھوڑے نے گھڑ دوڑ میں کامیابی حا صل کی. اس موقع پر ملکہ بہت خوش دکھائی دیں.
برطانوی ملکہ جو انعام دینے آئی تھیں انعام وصول کر کے بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں۔ ملکہ نے انعامی ٹرافی اپنے دوسرے بیٹے ڈیوک آف یارک سے وصول کی۔ اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے شاہی خاندان کی پہلی بار گھڑ دوڑ میں کامیاب ہونے پر ملکہ کو مبارکباد دی اوران سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔