کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن 15 جون تک متوقع۔تمام گروپوں نے الیکشن کمیٹی کو تحریری طور پر اختیار دے دیا۔ فہرستوں میں بری تعداد میں بوگس ووٹ اور سینکڑوں کی تعداد میں تاجروں کے ووٹ درج نہ ہوئے جس پر یا تو ہمیں معافی دی جائے یا پھر پورا اختیار دیا جائے کہ الیکشن بورڈ فہرستوں کو شفاف بنا کر ایسے الیکشن کروائے جو کہ مثالی ہوں۔ یہ بات الیکشن بورڈ مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین چوہدری فرحان علی بصراء نے غلام حسین خان لنجوانی اور رانا محمد افضل کے ہمراہ گزشتہ روز الیکشن میں حصہ لینے والے تاجر گرپوں کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج ہی فہرستیں وصول کی ہیں۔ جب چیک کیں تو ان میں سینکڑوں لوگوں کے ووٹ درج نہیں اور بڑی تعداد میں بوگس ووٹوں کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ عدالتی احکامات کی روشنی میں جس پر واضح احکامات ہیں کہ اگر الیکشن میں ایک بھی ووٹ جعلی ثابت ہو گیا تو پورا الیکشن کالعدم تصور ہوگا۔ لہٰذا الیکشن بورڈ آپ سے معذرت خواہ ہے۔ دوسری صورت میں اگر ہمیں مکمل اختیار دے دیا جائے تو فہرستوں کو شفاف بنایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر عالمگیر بودلہ سابق صدر انجمن تاجران نے کہا کہ الیکشن بورڈ پر مکمل اعتماد ہے۔ طارق پہاڑ ، حاجی مختیار حسین ، ڈاکٹر احسان الٰہی نے کہا کہ الیکشن بورڈ کو معافی نہیں مل سکتی۔ الیکشن بورڈ تمام تاجروں کے اعتراضات دور کرے۔ شفاف الیکشن کروائے۔ ملک محمد اسماعیل کھوکھر نے کہا کہ رجسٹریشن ایکٹ کی بنیادی شک مجرم 1961 کے مطابق الیکشن کی معیاد 2 سال ہوگی۔ اس کو بڑھا کر 3 سال کرنا تجاوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیٹی ستمبر 2014 میں بنائی جانا تھی لیکن 6 ماہ تاخیر سے بنائی گئی۔ اور پھر فہرستوں کو نامکمل کر کے الیکشن میں دیر کر دی گئی۔ محمود عثمانی نے کہا کہ اگر مناسب سمجھے تو تمام گروپ اکھٹے ہو کر اپنا بلا مقابلہ پینل تشکیل دے سکتے ہیں۔ تاہم تمام گروپوں نے الیکشن بورڈ کو فہرستوں کو شفاف بنانے کیلئے مکمل اختیار دے دیا۔ اس موقع پر سابق صدر شیخ نذیر حسین ، رانا محمد آصف ، رانا محمد جمیل ، ملک حنیف ، محمد طیب ، شیخ اکرم ، محمد احمد ، ملک عبدالحمید کھیڑا ، اکرم درانی ، تنویر جعفری ، سید ممتاز شاہ ، شفقت عباس شاہ سمیت درجنوں تاجر موجود تھے۔ ……………………………………. …………………………………….
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) انجمن تاجران کے الیکشن میں 2 گروپ آمنے سامنے، حاجی مختیار اور طارق پہاڑ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ۔ حاجی مختیار گروپ نے اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی۔ صدارت کیلئے حاجی مختیار حسین ، سینئر نائب صدر سید ممتاز شاہ ، نائب صدر اول حاجی رحمت شاہ ، نائب صدر دوم شفقر عباس قریشی دیگر عہدیداروں میں الطاف ملنگی ، محمد اظہر ، محمد اطہر وغیرہ شامل ہیں۔ اسی طرح طارق پہاڑ گروپ میں بھی مد مقابل گروپ کی روشنی میں مضبوط پینل کیلئے کوششیں شروع کر دی۔ آئیندہ 2 روز میں اعلان متوقع۔ اسی طرح تیسرا گروپ جسے حاجی عبدالمجید خان کی حمایت حاصل تھی کوئی فیصلہ نہ کر سکا ۔ گروپ لانے اور نہ لانے کیلئے آئیندہ چند روز میں مشاورت ہوگی۔
……………………………………. …………………………………….
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) چکنمبر 87 ایم ایل میں کلاشنکوفوں سے مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر 25 تولے زیورات اور 3 لاکھ 88 ہزار نقدی لے گئے۔ تفصیل کے مطابق محمد اشرف ولد محمد انور جٹ مکھن سکنہ 87ML کروڑ اپنے گھر میں اہل و عیال کے ہمراہ سویا ہوا تھا اور گھر سے باہر ان کے بھائی محمد اسلم ، محمد وقاص سوئے ہوئے تھے اور محمد رمضان اور بھتیجہ گھر کے باہر سائے ہوئے تھے کہ 8 مسلح ڈاکووں جن کے پاس پسٹل ، کلاشنکوفیں اور ڈنڈے تھے نے باہر سوئے ہوئے دونوں افراد کو باند دیا۔ 2 ڈاکو باہر پہرا دینے لگے اور 6 اندر داخل ہو گئے جنہوں نے محمد اشرف اور ان کے بھتیجے کو ازاربندوں سے باندھ دیا اور خواتین کو اسلح کی نوک پر دھمکا کر ایک جانب بٹھا دیا۔ 2 افراد یہاں کھڑے ہو گئے اور 4 مسلح با کلاشنکوف گھر کی تلاشی لینے لگے اور جاتے ہوئے 25 تولے طلائی زیورات اور 3 لاکھ 88 ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے۔ ملزمان ملی جلی سرئیکی اور پنجابی بول رہے تھے۔
……………………………………. …………………………………….
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ روز محکمہ ایکسائر کے آفیسر اور انسپکٹروں نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران 50 سے زائد بلا نمبری موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں تھانے میں بند کر دیں۔ اس دوران محکمہ ایکسائز نے موقع پر اکثر لوگوں سے اصل کاغذات اور رقم لے کر موٹر سائیکلیں واپس کر دیں۔ ان کے مطابق جن افراد نے موقع پر کاغذات اور رقم دی ہے ان کی رجسٹریشن مکمل کر دی جائیگی۔