کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 4 افراد Warid کمپنی کے ٹاور چوکیدار کو چار دیواری میں چارپائی کے ساتھ باندھ کر 12 عدد بیٹریاں لے اڑے۔ کمپنی سپر وائزر نے تھانہ کروڑ میں کاروائی کیلئے درخواست دے دی۔ تفصیل کے مطابق چکنمبر 79-B/TDA کی سائیڈ نمبر 5226 کے Warid ٹاور پر چوکیدار محمد ایوب ولد محمدو نے تھانہ کروڑ میں درخواست دی کہ گزشتہ رات 4 بجے صبح ٹاور کے اندر سویا ہوا تھا کہ 4 نامعلوم افراد چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور اسے دبوچ کر چارپائی کے ساتھ باندھ دیا اور منہ میں کپڑا ڈال دیا۔ اور یہاں پر موجود 12 عدد بیٹریاں اٹھا کا کار میں سوار ہو کر فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے گیٹ کو تالا لگا گئے۔ چور واویلہ پر مسمیان غلام مصطفی کالو ، عاشق حسین موقع پر پہنچ گئے اور گیٹ کی کنڈی توڑ کر سائل کو رسیوں سے آزاد کروایا۔ پولیس تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تفصیل کے مطابق محمد ارشد ولد عبداللہ90 موڑ پر کباڑ کی دکان سے رات میں2 سالہ کے بچے کے ہمراہ وکیل والہ بچی والااپنے گھر واپس جا رھا تھا کہ حسینی موڑ کے قریب گیا تو جھاڑیوں میں چھپے ہوئے 3 افراد نے سامنے آکر راستہ روک لیا۔ اور پسٹل دکھا کر اس کی جیب سے 72 ہزار 200 روپے کی رقم نکال لی۔ اور 2 سالہ بچے کو بھی تپڑ دے مارا جس پر ارشد جوش میں آگیا اور شور و غل کر دیا جس پر ملزمان فرار ہو گئے۔ساتھ کھیتوں میں پانی لگانے والے شور سن کر موقع پر آگئے۔ اور ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے موٹرسائیکل قبضہ میں لے لیا لیکن مدعی کی درخواست کے باوجود 5 روز گزرنے کے بعد بھی کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی اور سیاسی اثر و رسوخ کے باعث ملزمان کو بچایا جا رہا ہے ۔ ایس ایچ او آج تک موقع پر بھی نہیں گیا۔ مدعی نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میرا وقوعہ سچا ہے۔ اس سے قبل اس روڈ پر بہت سی وارداتیں رونما ہو چکی ہیں لیکن ملزم دندناتے پھر رہے ہیں اور مقامی پولیس ملزمان کو سرپرستی کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن کا اعلان فی الفور کیا جائے۔ گزشتہ دنوں اجتماعی میٹنگ میں الیکشن بورڈ کی جانب سے 15 جون تک الیکشن کروانے کا عندیہ دیا گیا تھا لیکن ابھی تک شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عالمگیر بودلہ ، طارق محمود پہاڑ امیدوار صدارت ، ملک محمد اسماعیل کھوکھر ، رانا محمد آصف ، انتظار حسین شاہ قریشی ، شیخ احسان اللہ ، شیخ محمد عابد ، مہر اللہ ڈیوایا ، محمد عاطف شاہجہان قریشی ، تنویر جعفری ، روشن ضمیر اتلیرہ ، ملک عبدالحمید ، ملک اختر بھلر ، رانا محمد جمیل ، ملک محمد نصراللہ ، ملک عبدالحمید گھلو ، ملک امان اللہ جکھڑ ، خالد محمود ، میاں عبدالرحمن ، حاجی خورشید انصاری ، حاجی اسحاق انصاری ، محمد رفیق بھٹی ، محمد طاہر خلیل ، محمد احمد ، تصور حسین قریشی ، الطاف حسین خان ، محمد عمران، شیخ حامد حسین ، شیخ اختر حسین ، محمد ظہور ، محمد اکرام ، حاجی ریاض حسین ، محمد صابر و دیگر نے اپنے ایک بیان میں الیکشن بورڈ کے چیئر مین چوہدری فرمان علی بسراء و اراکین سے مطالبہ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی الیکشن 6 ماہ لیٹ کر دیئے گئے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ماہِ رمضان کے پیش نظر وعدہ کے مطابق الیکشن بورڈ 15 جون تک الیکشن کروا دے تا کہ جمہوری عمل جاری و ساری رہے۔