کروڑ لعل عیسن کی خبریں 06/07/2015

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حضرت علی علم کا دروازہ اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علم کا شہر ہیں۔ حضرت علی کی شجاعت ، جرأت کے باعث کفار میں کپکی پیدا ہو جاتی تھی۔ حضرت فاطمہ جنت میں خواتین کی سردار ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی نے گزشتہ روز جامعہ سعیدیہ میں ایک بڑی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حضرت فاطمہ ، حضرت خدیجہ الکبریٰ ، حضرت علی اور حضرت عائشہ ، حضرت نصیر الدین نصیر کے ایام کا مہینہ ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ کے حجرہ اس وقت گنبد خضرہ بنا ہوا ہے۔ حضرت عائشہ کو امت کی تمام عورتوں پر فضیلت حاصل ہے۔ حضرت خدیجہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بہت محبت رکھتی تھیں۔ آپ نے حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مکمل ساتھ دیا۔ جماعت اہل سنت مذہب حقہ ہے جو کہ امہات المئومنین ، اصحاب رسولصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل بیت عظام ، اولیا اللہ سمیت سب کے ساتھ والہانہ محبت کرتا ہے۔ غوث پاک کے مریدوں پر شیطان کا وار کبھی نہیں چلتا۔ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے۔ ہمیں سال بھر کے گناہوں پر نظر رکھ کر معافی کا طلبگار ہونا چاہیے۔ تا کہ عید کی سچی خوشیاں نصیب ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پولیس تھانہ کروڑ کا ایس ایچ اوملک ریاض ، ڈی ایس پی ملک خالد کی سربراہی میں سبزی منڈی کروڑ میں سرچ آپریشن ۔ آپریشن غیر ملکی افغانیوں کی اطلاع پر کیا گیا۔ تاہم کوئی افغانی ہتھے نہ چڑھا۔ لنڈے کا بازار کگانے والوں سمیت 6 افراد کو پکڑ کر لے گئے اور بعد ازاں شناختی کارڈ چیک کرنے کے 3 گھنٹے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مارکیٹ کمیٹی فتح پور کو سابق صوبائی وزیر کا جھٹکا، کنگال ہونے پر 7 ماہ سے چھوٹے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر گھروں میں فاقے۔ تفصیل کے مطابق 2012 میں اس وقت کے صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے مارکیٹ کمیٹی فتح پور کو اپنا سب آفس بنایا ہوا تھا اور وہاں پر سینکڑوں افراد کی خاطر تواضع مارکیٹ کمیٹی کے بجٹ کی رقم سے کی جاتی تھی۔ گزشتہ کئی سالوں سے مارکیٹ کمیٹی فتح پور سنبھل نہ سکی اور کنگال ہو گئی جس کے باعث 2 سال سے مارکیٹ کمیٹی میں نہ تو انسپکٹر ہے اور نہ ہی سب انسپکٹر۔ ان کا کام ڈرئیور اور درجہ چہارم کے ملازمین چلا رہے ہیں۔ اس کے باوجود ان چھوٹے ملازمین کو 7 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جبکہ سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی جو کہ 8 ماہ قبل تعینات ہوئے ہیں انہیں بھی 2 ماہ سے تنخواہ نہ ملی ہے۔ چھوٹے ملازمین نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف ، سیکریٹری شراعت اور ڈائریکٹر مارکیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کی آمد سے قبل انہیں تنخواہیں دی جائیں تا کہ وہ عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ روز ڈی ڈی ایچ او ، سینڑی انسپکٹر اور اے سی کروڑ نے شہر میں چھوٹے دکانداروں کی سیمپلنگ کی۔ جبکہ بڑے دکانداروں کو چھوڑ دیا۔ انجمن تاجران کروڑ کے نائب صدر انتظار حسین ، جنرل سیکریٹری احسان اللہ کلاسرہ ، قیوم علی شاہد ، زاہد محمود عارفی اور چوہدری طاہر خلیل نے اپنے بیان میں کہا کہ تاجروں کے ساتھ ناانصافی ہرگز مناسب نہیں۔ انتظامیہ دوہرا میعار ختم کرے۔ گزشتہ روز سیمپلنگ کے دوران انتظامیہ نے بااثر دکانداروں کو چھوڑ دیا اور چھوٹے دکانداروں کے سیمپل لیئے جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرو ڑلعل عیسن ( نامہ نگار) موجودہ حکومت تاجر دشمنی پر اتر آئی ہے۔ حکومت کی جانب سے آن لائن سمیت بنکوں سے رقم نکلوانے پر عائد کیا گیا 6 فیصد ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ۔ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج ہونگے۔ یہ بات انجمن تاجران پنجاب کی سنٹرل کمیٹی کے ممبر طارق محمود پہاڑ و صدر انجمن تاجران کروڑ نے گزشتہ روز انجمن آڑھتیان کے اجلاس میں کہی۔ا نہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تاجر اور عوام دشمن ہے۔ اس طرح کی پالیسیوں کے باعث تاجر برادری میں شدید نفرت پیدا ہو رہی ہے۔ اگر بنکوں کے لین دین اور آن لائن پر عائد کیا گیا 6 فیصد ٹیکس اور اکسائز ڈیوٹی واپس نہ لی گئی تو تاجر برادری ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔ اس موقع پر رانا محمد آصف ، رانا محمد جمیل ، خادم حسین ، ملک نصیر سامٹیہ ، ملک نصراللہ کھوکھر ، عبدالحمید گھلو ، عبدالواحد انصاری ، محمد اسحاق انصاری ، شوکت علی ، ملک امان اللہ ، ملک الطاف حسین جکھڑ ، حاجی فاروق ، زاہد محمود عارفی ، عبدالشکور ، بھائی عبدالحمید سمیت درجنوں تاجروں موجود تھے۔

Crore Lal Eiasan News

Crore Lal Eiasan News

Crore Lal Eiasan News

Crore Lal Eiasan News

Crore Lal Eiasan News

Crore Lal Eiasan News