کروڑ لعل عیسن کی خبریں 09/08/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) دریائے سندھ کے مقام راکھواں میں ایک شخص حفیظ اللہ درکھان ڈوب کر جاں بحق، اطلاع ملنے پر پولیس اور ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد حفیظ اللہ کی لاش کو باہر نکال کر ان کے گھر پہنچا دی گئی۔ بعد ازاں ایم پی اے کی جانب سے ان کے بھائی وحید خان نیازی نے کھانے کی دیگ بھی حفیظ اللہ مرحوم کے گھر پہنچائی۔ وحید خان نیازی نے کہا کہ ان کے بھائی حاجی عبدالمجید نیازی کا مشن لوگوں خدمت کرنا ہے۔ سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں۔ ان کیلئے ہم سے جو ہو سکے گا ان کی مدد کریں گے۔ اس موقع پر موضع راکھوں کے درجنوں افراد نے ایم پی اے عبدالمجید کا شکریہ ادا کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تحصیل کروڑ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹی ایم اے کروڑ خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ شہر میں ڈینگی کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گندے پانی کے جوہڑ اور گندگی کے ڈھیر اٹھانے کیلئے تحصیل کونسل کا عملہ مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کروڑ تنویر یزدان خان نے ٹی ایم او کروڑ ممتاز خان کلاچی اور صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ کے ہمراہ شہر کی مختلف مارکیٹوں اور سبزی منڈی میں صفائی کے معائنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران اور شہری شہر میں گندگی کی نشاندہی کریں اور گندگی باہر نہ پھینکیں۔ ٹی ایم اے کا عملہ شہر میں صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔ اس موقع پر ملک مختیار حسین آفس سپرنٹنڈنٹ ، علمدار حسین انچار صفائی اور عبدالغفار جکھڑ بھی ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) رزق حلال عین عبادت ہے۔ تاجر نا جائز منافع خوری اور ملاوٹ سے اجتناب کریں۔ ان خیالات کا اظہار التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست الحاج محمد انور ظفر نے گزشہ روز التقویٰ مارکیٹ و ملک آٹو سٹور کے افتتاح کے بعد ظہرانے میں خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارت انبیاء کا پیشہ ہے۔ تاجر حضرات جائز منافع کے ساتھ ملاوٹ سے پاک اشیاء فروخت کریں تو اس سے بڑی کوئی عبادت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی مفت تعلیم ، صحت اور روزگار کیلئے دن رات کوششیں کر رہی ہے۔ 120 افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں 3 دستکاری سکول ، 2 بیوٹیشن سکول اور ایک کمپیوٹر سکول طالبات کو ہنرمند بنانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ بچیاں ہنر سیکھ کر اپنے گھر کی خود کفالت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو سکول لانے لے جانے کیلئے فری بس سروس اور فری ایمبولینس سروس بھی مہیا کی گئی ہے۔ اس موقع پر امیدوار ایم پی اے چوہدری اطہر مقبول ، صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، ملک محمد اسماعیل کھوکھر ، ملک غلام اکبر سامٹیہ ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، انتظار حسین قریشی ، ایاز خان نیازی ، تنویر جعفری سمیت درجنوں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News