کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) شفاف الیکشن کروا کر کروڑ کے کے تاجروں کو سرپرائز دیں گے۔ ووٹر لسٹوں میں لوگوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا اور غیر تاجر افراد کو ووٹ کا حق دینا کسی صورت بھی ٹھیک نہیں۔ ہم انشاء اللہ شہر کے تمام دکانداروں کو ووٹ کا حق دیں گے۔ اور شفاف فہرستوں پر جلد الیکشن کروا دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار الیکشن بورڈ کے چیئر مین چوہدری ضیاء الحسن گجر ایڈووکیٹ ، ممبران ڈاکٹر محمد عالم گیر بودلہ ، سردار ذیشان مرتضی خان ایڈووکیٹ ، پیر قمر الزمان قریشی ، ملک عبدالحمید گھلو نے گزشتہ روز الیکشن بورڈ کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مثالی الیکشن کروائیں گے تا کہ کسی کو اعتراض کا موقع نہ ملے۔ ہماری کسی گروپ کے ساتھ کوئی وابستگی نہیں۔ غیر جانبدارانہ کردار ادا کر کے اپنا فرض پورا کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جماعت اہل سنت ضلع لیہ کے سیکریٹری اطلاعات طارق محمود پہاڑ نے اپنی مصروفیات کے باعث عہدے سے استیفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استیفیٰ ضلعی صدر سید محمد غوث شاہ گیلانی کو بھجوایا جنہوں نے استیفیٰ منظور کر کے صوبائی آفس بھجوا دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن( نامہ نگار) حاجی محمد فاروق نے اپنی مصروفیات کے باعث کریسنٹ ہیومن رائٹس ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدارت اور قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب کے تحصیل سینئر وائس چیئر مین کے عہدوں سے استیفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے دونوں عہدوں سے الگ الگ استیفیٰ تحریری طور پر بھجوا دیا۔