کروڑ لعل عیسن کی خبریں 03/08/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 14 سال میں تبدیلی نہیں آئی تو چہرے اور روپ بدلنے سے تبدیلی نہیں آستی۔ ہم نے اس وقت پی ٹی آئی کیلئے کام کیا جب اسے کوئی نہیں جانتا تھا۔ آج کچھ لوگ بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کیلئے ڈرامے کر رہے ہیں۔مجھے عمران خان کا دورہ منسوخ ہونے سے مایوسی ہوئی لیکن عمران خان کی ڈیوٹی دینے کیلئے سیلاب متاثرین کیلئے اپنی خدمت جاری رکھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے عبدالمجید خان نیازی نے گزشتہ روز واڑہ سیہڑا کے مقام پر سینکڑوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا گڈ گورنس کے نعرے لگانے والی حکومت نے آج قومی لیڈر عمران خان کیلئے سکیورٹی فراہم نہ کر کے شرمناک کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کوئی منسٹر اگر کے پی کے جاتا ہے تو اس کو وہاں فول پروف سکیورٹی دی جاتی ہے۔ عمران خان عبدالستار ایدھی کے بعد واحد لیڈر ہے اپنی قوم کیلئے کچھ نہ کچھ لے کر جاتا ہے۔ آج کا عمران خان کا دورہ میرے علم میں نہیں تھا۔ مجھے میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ عمران خان آرہے ہیں۔ میں نے گزشتہ 2 روز سے رات دن ایک کر کے ان کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔ انہوں مزید کہا کہ ان کے نہ آنے سے ناصرف لوگوں میں مایوسی پھیلی ہے بلکہ علاقہ کے لوگوں کا نقصان ہوا ہے۔ جب تک عمران خان نہیں آئیں گے میں متاثرین سیلاب کے ساتھ ڈیوٹی دیتا رہوں گا۔ واڑہ سیہڑا بند کو مظبوط کروا کر اسے محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ضیاء الحسن گجر ، سردار غلام محمد خان سیہڑ ، سردار ذیشان خان سیہڑ ، سردار کامران خان سیہڑ ، سردار ہاشم خان سیہڑ سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) عمران خان قومی لیڈر ہیں۔ سکیورٹی فراہم نہ کر کے ضلعی انتظامیہ نے زیادتی کی۔ دورہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ ہوا۔ انشاء اللہ جلد نیا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔ ان خیالات اظہار سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف پنجاب کی سنٹرل کمیٹی کے رکن سردار بہادر خان سیہڑ نے واڑہ سیہڑا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے سماجی لیڈر بھی ہیں۔ اگر وہ متاثرہ علاقوں میں آجاتے تو حکومت کا کتھا چٹھہ کھول دیتے۔ کیونکہ حکومت کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے۔ بے یار ومددگار متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں لیکن مخصوص جگہوں پر امدادی پیکٹ پہنچائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کے دورہ کے موقع پر ہزاروں پرستار واڑہ سیہڑا پہنچے جہاں پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی سکیورٹی کا کوئی انتظام نہ کیا گیا تھا۔عمران خان کے استقبال کیلئے جنوبی پنجاب کیلئے درجنوں شخصیات جن میں جنوبی بنجاب کے صدر نور خان بھابا، جنرل سیکریٹری عون عباس بپی ، سابق ایم پی اے بابر خان کھتران ، سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ ، ملک ہاشم سہو ، نوید گجر ایڈووکیٹ ، چوہدری نیاز احمد گجر ، سردار سجاد احمد خان سیہڑ سابق تحصیل ناظم ، چوہدری حفیظ اللہ مانگٹ ، عبدالرزاق کلاچی کوٹ ادو ، عمران عزیز کلاچی ، شفیق نیازی کلاچی کوٹ ادو، رانا عثمان تحصیل صدر پی ٹی آئی ، ملک امجد کہاوڑ سابق تحصیل ناظم بھکر ، ملک ریاض سامٹیہ ، یاسرعرفات ضلعی صدر پی ٹی آئی ، چوہدری شوکت علی گجر ، چوہدری بشارت رندھاوا ، غلام عباس سواگ سمیت درجنوں افراد موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) میرا مرنا اور جینا پی ٹی آئی اور بہادر خان کے ساتھ ہے۔ حلقہ 264 سے ایم پی اے کا امیدوار ہوں۔ اگر کسی وجہ سے ٹکٹ نہ ملا تو بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دونگا۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل چوبارہ سے ایم پی اے کے امیدوار حاجی غلام شبیر بپی نے اخبار نویسیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی لیڈر ہے۔ جس نے موجودہ حکومت کو سیدھا راستہ دکھایا۔ انشاء اللہ اقتدار میں آکر عمران خان لوگوں کو سستے انصاف کی فراہمی اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ میرا مرنا اور جینا پی ٹی آئی اور بہادر خان کے ساتھ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ڈاکٹر محمد رفیق نے ضلع لیہ کے شہروں کروڑ ، لیہ کی غلہ منڈیا اور سبزی منڈیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کروڑ سبزی منڈی میں گندگی کے ڈھیر اور پانی کے جوہڑ لگنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے مچھروں کی افزائش کے باعث لوگوں میں ڈینگی جیسے مرض کے پھیلنے کا شدید اندیشہ ہے۔ حکومت پنجاب کو رپورٹ پیش کرونگا۔ اس موقع پر EADA محمد طاہر ، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی عمران حیدر نقوی اور صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ان کے ہمراہ تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا دورۂ واڑہ سیہڑا دوسری مرتبہ منسوخ۔ تفصیل کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان واڑہ سیہڑا کے مقام پر متاثرین سیلاب سے خطاب کرنے کیلئے گزشتہ روز 4 بجے پہنچنا تھا جن کے استقبال کیلئے جنوبی بنجاب کے صدر نور خان بھابا، جنرل سیکریٹری عون عباس بپی ، سابق ایم پی اے بابر خان کھتران ، سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ ، ملک ہاشم سہو ، نوید گجر ایڈووکیٹ ، چوہدری نیاز احمد گجر ، سردار سجاد احمد خان سیہڑ سابق تحصیل ناظم ، چوہدری حفیظ اللہ مانگٹ ، عبدالرزاق کلاچی کوٹ ادو ، عمران عزیز کلاچی ، شفیق نیازی کلاچی کوٹ ادو، رانا عثمان تحصیل صدر پی ٹی آئی ، ملک امجد کہاوڑ سابق تحصیل ناظم بھکر ، ملک ریاض سامٹیہ ، یاسرعرفات ضلعی صدر پی ٹی آئی ، چوہدری شوکت علی گجر ، چوہدری بشارت رندھاوا ، غلام عباس سواگ آئے لیکن 2 گھنٹے سے زائد انتظار کرنے کے بعد دورے کی منسوخی کا اعلان کر دیا گیا جس کے بعد سینکڑوں افراد کا مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ عمران خان کے دورہ واڑہ سیہڑا کی منسوخی کی وجہ سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث بتائی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News