کروڑ لعل عیسن کی خبریں 11/06/2015

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن ( خبر نگار) اللہ تعالیٰ سمیع البصیر ہے۔ اللہ تعالیٰ کا جلوہ دیکھ کر کوہ طور جل گیا۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 34 بار معراج پر تشریف کے گئے جن میں سے ایک بار جسمانی اور 33 بار روحانی معراج ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج آنے اور جانے میں بہت قلیل وقت لگا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 34 بار معراج پر تشریف کے گئے جن میں سے ایک بار جسمانی اور 33 بار روحانی معراج ہوئی۔ اور مکہ مکرمہ ، بیت المقدس سے جہاں اللہ تعالیٰ نے چاہا تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج آنے اور جانے میں بہت قلیل وقت لگا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے گئے اور واپس آئے تو بستر اسی طرح گرم تھا اور دروازے کی کنڈی اسی طرح ہل رہی تھی۔ اللہ تعالیٰ کے کاموں میں حکمت ہوتی ہے اور کوئی غرض نہیں ہوتی۔ لیکن حکمت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص بندوں کو نشانیاں دکھائیں۔ معراج نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی حقانیت ، صداقت اہل سنت کے نزدیک عقیدے پر مہر ثبت ہے۔ متحرک کی حرکت کا انکار متحرک کی قوت اور طاقت ہے۔ بلکہ قدرت کا انکار ہے۔ اور قدرت خدا کا منکر کافر ہے۔ اللہ تعالیٰ اگر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج پر لے جانے پر قادر ہے تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معراج پر جانے کی طاقت ہیں۔ اللہ تعالیٰ سمیع البصیر ہے۔ اللہ تعالیٰ کا جلوہ دیکھ کر کوہ طور جل گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( خبر نگار) تاجر برادری اپنا ووٹ حاجی مختار حسین کو دے کر کامیاب بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے گزشتہ روز مغل برادری کی جانب سے ایک اجتماع میں کیا۔ اس موقع پر امیدوار حاجی مختار حسین ، سید ممتاز شاہ ، حاجی خالق ، سلیم مغل ، ادریس مغل ، شفیق مغل ، اسحاق مغل سمیت شہر کے درجنوں تاجر موجود تھے۔ اس موقع پر مغل برادری نے حاجی مختار اور ان کے پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ملک احمد علی اولکھ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ تاجر برادری اپنا ووٹ حاجی مختار کو دے کر کامیاب بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی مختار نے اپنے دور میں تاجروں کی بے لوث خدمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( خبر نگار) اپنے حق کیلئے قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ عوامی عدالت میں بھی جائیں گے۔ الیکشن بورڈ نے ہمیں الیکشن پراسس سے باہر رکھ کر سینکڑوں تاجروں کا استحصال کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تاجر اتحاد گروپ کے صدر طارق محمود پہاڑ ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، انتظار حسین شاہ قریشی ، ایاز خان نیازی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کا پلیٹ فارم غیر متنازعہ ہے۔ لیکن افسوس کہ کچھ لوگوں نے تاجروں کے ایک بڑے گروپ کو الیکشن پراسس سے دور رکھ کر الیکشن بورڈ نے بہت بڑی زیادتی کی ہے۔ جس سے سینکڑوں تاجروں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اپنے حق کیلئے قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ عوامی عدالت میں بھی جائیں گے۔