کروڑ لعل عیسن کی خبریں 25/06/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) میرا سیاسی لیڈر عبدالمجید خان نیازی تھا ، ہے اور آخری سانس تک رہے گا۔ نجی مصروفیات اور پرائیوٹ فرم میں ملازمت کی وجہ سے مجید خان نیازی کی اجازت سے گیا تھا۔ گزشتہ روز سنگ بے آب میں شایع ہونے والی خبر کی تردید اور شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے عبدالمجید خان نیازی کے پرسنل سیکریٹری مجاہد نقوی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے دفتر میں درجنوں افراد کے ہمراہ ایک مقامی اخبار سنگ بے آب میں چھپنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگ بے آب کے ایڈیٹر نے اپنی مرضی سے خبر شایع کی ہے جس کے خلاف میں عدالت تک جائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کے الیکشن میں میں مجید خان نیازی کے گروپ کا حمایتی تھا۔ آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں بھی عبدالمجید نیازی کے ساتھ ہونگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عثمان شاہ نے مجید خان نیازی سے کچھ رقم مانگی تھی۔ نہ ملنے پر وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ مجاہد نقوی نے بتایا کہ مجھے عثمان شاہ نے فون پر کہا تھا کہ اگر آپ سامنے آئیں گے تو آپ کے نمبر بن جائیں گے۔ لیکن میں نے بڑا عرصہ مجید خان کا نمک کھایا ہے۔ میں اس قسم کی گھٹیا حرکت نہیں کر سکتا۔ ایک ہفتہ قبل ایک اٹامک انرجی کے ایک پروجیکٹ میں نوکری مل گئی تھی جس کے باعث موبائل فون جو کہ سیاسی سرگرمیوں کیلئے استعمال میں تھااس لیئے واپس کر دیا تھا۔ میں حاجی عبدالمجید خان نیازی کی اجازت سے ملازمت پر گیا تھا۔ لیکن اب واپس آگیا ہوں۔ میرا مجید خان سے بھائیوں جیسا رشتہ ہے اور کسی بھی موقع پر جنرل الیکشن میں ان کے مکمل ساتھ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ایک اخبار کا مالک اور اس کا رپورٹر مجھے بلیک میل کرنے کیلئے آئے روز جھوٹی اور بے بنیاد خبریں شایع کر رہا ہے۔ صحافتی حلقے صحافت کی آڑ میں بلیک میل کرنے والی ایسی کالی بھیڑوں کا نوٹس لیں۔ الزام تراشی کے خلاف کورٹ میں جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ یہ بات ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی نے PTI کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ککہا کہ مقامی اخبار سنگ بے آب کا چیف ایڈیٹر عثمان شاہ اور مقامی صحافی بلیک میلر ہیں۔ جو کہ بلیک میلنگ کی آڑ میں میرے خلاف آئے روز میرے خلاف مختلف لوگوں کے ناموں سے فرضی ، من گھڑت اور جھوٹی خبریں شایع کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی کچھ افراد نے صحافیوں کے سامنے ان خبروں کی تردید کی تھی جبکہ پرسنل سیکریٹری مجاہد نقوی نے بھی آج صحافیوں کے سامنے اپنے حوالے سے شایع ہونے والی خبر کی بھر پور تردید کر دی ہے۔ جس کے بعد میں ضلع لیہ کے صحافیوں سے گزرش کرتا ہوں کہ وہ صحافتی حلقوں میں اس قسم کی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کریں۔ جبکہ میں اپنے وکیل کی جانب سے عثمان شاہ اور ذیشان نامی صحافی کے خلاف 2 دو کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا رہا ہوں۔ اگر آئندہ 3 روز میں اخبار نے اپنی خبر پر معافی نہ مانگی تو مقدمہ دائر کر دونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) محکمہ واپڈا کروڑ نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا۔ کئی کئی ماہ سے جلے ہوئے میٹر تبدیل نہ کیئے گئے اور ان پر فکسڈ یونٹ ڈال کر ہزاروں روپے کے بل بجھوائے جا رہے ہیں۔ اس طرح میٹر ریڈروں کی جانب سے اوور ریڈنگ کے ذریعے سینکڑوں یونٹ زائد ڈال کر لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب گھنٹوں لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ جس پر ہمارے پاس احتجاج کے سواء کوئی راستہ نہیں۔ ان خیالات کے اظہار انجمن تاجران کروڑ کے صدر طارق محمود پہاڑ نے گزشتہ روز انجمن تاجران کے دفتر میں اجلاس کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک واپڈا کی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ ماہ رمضان میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح کئی کئی ماہ سے جلے ہوئے میٹر بغیر کشش کے تبدیل نہیں کیئے جا رہے اور ان پر فکسڈ یونٹ ڈال کر ہزاروں روپے کے بل بجھوا دیئے جاتے ہیں۔ جبکہ میٹر ریڈروںکی جانب سے اوور ریڈنگ کے ذریعے سینکڑوں اضافی یونٹ ڈال کر بل بجھوانے کا تسلسل جاری ہے۔ صارفین واپڈا کے دفتر جاتے ہیں اور وہاں پر ان کو بل درست کرنے کی بجائے اقساط بنا کر دے دی جاتی ہیں جو کہ اگلے ماہ پھر لگ کر آجاتی ہیں۔ طارق محمود پہاڑ نے کہا کہ ایسی صورت میں کسی طرح بھی امن و سکون قائم نہیں رہ سکتا۔ ہمارے پاس احتجاج کے سواء کوئی راستہ موجود نہیں۔

Core Lal Eiasan News

Core Lal Eiasan News

Tariq Phar

Tariq Phar

Majeed Khan

Majeed Khan