انگلینڈ (جیوڈیسک) لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز سولہ وکٹوں کے ساتھ بولرز کے نام رہا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ نے مجموعی برتری دو سو چونسٹھ رنز کی کرلی۔
لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز دو سو نواسی رنز سات کھلاڑی آٹ پر دوبارہ شروع کی اور بہتر رنز کے اضافے کے بعد تین سو اکسٹھ رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ این بیل نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔ ریان ہیرس نے پانچ شکار کئے۔
جواب میں آسٹریلوی بلے باز انگلش بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف ایک سو اٹھائیس کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ گریم سوان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ دو سو تینتیس رنز کے ساتھ انگلینڈ نے دوسری اننگز شروع کی اور کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم اکتیس رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ انگلینڈ کو میچ میں دو سو چونسٹھ رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔