ایورل ہائنز سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر

CIA

CIA

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن (اے پی) وائٹ ہاس نے ایورل ہائنز کو امریکی خفیہ ادارے سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی نئی ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ وہ مستعفی ہونے والے مائیکل مورل کی جگہ لیں گی۔

43 سالہ ایورل سی آئی اے میں کسی اعلی عہدے پر تعینات کی جانے والی پہلی خاتون ہیں۔ اس سے قبل وہ وائٹ ہاس میں قومی سلامتی کے لیے قانونی مشیر کے عہدے پر کام کر چکی ہیں۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایورل ہائنز گزشتہ دو سال کے دوران تمام اہم کمیٹیوں میں شریک رہی ہیں۔

جب کہ ایجنسی کے بہت حساس پروگرامز کا جائزہ لینے والے وکلا کے گروپ کی صدارت بھی کرتی ہیں۔ توقع ہے کہ ایورل سی آئی اے کے سربراہ کو مختلف امور بشمول متنازع ڈرون حملوں سے متعلق رہنما اصولوں کی نظر ثانی میں بھی معاونت فراہم کریں گی۔