کراچی (جیوڈیسک) ماڈل گرل ایان علی نے اپنا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سندھ ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی جبکہ عدالت نے ماڈل گرل کی درخواست پر وفاقی حکومت، سیکرٹری داخلہ ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 فروری تک جواب طلب کر لیا۔
گزشتہ روز ایان علی نے تیسری بار ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر عدالت سے رجوع کیا۔ ایان علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 19 جنوری کو 10 دن میں نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے بھی وفاقی حکومت کی اپیل مسترد کردی تھی تاہم اب تک میرا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا، لہذا توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔