اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہیں ڈالا گیا۔
بدھ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نئے ضابطہ کارکے تحت متعلقہ تحقیقاتی ادارے یا عدالت کی سفارش پرہی کسی کوای سی ایل پر ڈالاجاسکتا ہے۔
وزیرداخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ای سی ایل کے قوانین کوکسی صورت ذاتی،سیاسی یا مالی جھگڑوں میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔