آئیفا ایوارڈز، بہترین فلم کا ایوارڈ فلم بھاگ ملکھا بھاگ نے جیت لیا

Ayyfa Awards

Ayyfa Awards

ٹمپا (فلوریڈا) (جیوڈیسک) امریکا میں سجا انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کا شاندار میلا۔ بہترین فلم کا ایوارڈ فلم بھاگ ملکھا بھاگ نے جیت لیا۔

مختلف کیٹیگریز میں کس کس فنکارنے ایوارڈزاپنے نام کیے۔ بالی وڈ آسکرز یعنی ستاروں بھری IIFA ایوارڈز کی پندرہویں تقریب امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں سجی۔ رنگوں سے بھرپور اس شام کاآغاز فرحان اختر اور شاہد کپور نے کیا۔ دونوں نے ناٹک کر کے ٹمپا کے مئیرسے شہر کی چابی لے لی۔ فلم بھاگ ملکھا بھاگ نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ اسی فلم میں جاندار اداکاری سے خود کو منوانے والے فرحان اخترنے بہترین اداکار کا ایورڈ جیت لیا۔

ڈمپل گرل دیپکا پڈوکون کو فلم چنئی ایکسپریس کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سال بھر کامیاب فلمیں دینے پر دیپیکا کو entertainer best بہترین فنکارہ کے ایوارڈسے نوازا گیا۔ ادت رائے کپور کو فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے لیے بہترین معاون اداکار اور بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیویہ دتہ کو فلم بھاگ ملکھا بھاگ کے لیے دیا گیا۔ فنکاروں کی چکاچوند سے بھرپور تقریب کو پریانکا چوپڑہ کے جلووں نے آسمان پر پہنچا دیا۔