ترکی (جیوڈیسک) ترکی کا اہم ترین عالمی میلہ ازمیر انٹر نیشنل فیئر 85 ویں بار کھل گیا۔ اس نمائش میں 60 ملکی و غیر ملکی کمپنیاں 10 روز تک اپنا اسٹال لگائیں گی۔
اس نمائش کا افتتاح وزیر صنعت ،سائنس و ٹیکنالوجی فاروق اوزلو ، عوامی جمہوری پارٹی کی نائب چئیر وومن سیلین سائیک بوکے اور نائب وزیر اقتصادیات فاتح متین نے کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اوزلو نے نمائش میں موجود غیر ملکی تاجروں سے کہا کہ وہپ اپنے ملکوں کو واپسی پر 15 جولائی کے واقعات سے ضرور مطلع کریں اور ہمیں امید ہے کہ تمام دوست ممالک گولن تحریک کے اداروں اور درس گاہوں کو بند کرنے میں مدد کریں گے۔