راولاکوٹ (جیوڈیسک) ستمبر میں آنے بد ترین سیلاب کے بعد آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تجارت کا پھر سے آغاز ہو گیا ہے آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان 3 ماہ بعد تجارتی روابط بحال ہوگئے۔
سیلاب کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے علاقے چھکن دا باغ میں واقع پُل کو بھی نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے راولاکوٹ اور پونچھ کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہونے کے وجہ سے تجارت میں خاطر خواہ کمی آئی۔
سرد موسم میں آزاد کشمیر سے پھلوں کے علاوہ خشک میوہ جات، جڑی بوٹیاں اور کشمش بھی مقبوضہ کشمیر میں درآمد کی جاتی ہیں۔ دونوں اطراف کے تاجر تجارت کے دوبارہ آغاز سے کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر تجارت کے نگران اشرف چو ہدر ی کا کہنا تھا کہ آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان روزانہ 25 اشیا کی درآمد و برآمدات کی جاتی ہے ۔ستمبر میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب نے کشمیر کے دونوں اطراف بد ترین تباہی پھیلائی، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور متعدد بے گھر ہو گئے۔